فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مسلسل چھٹے ہفتے بھی جاری رہا، جس کے دوران سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے معاشی مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے زیادہ اجرت، سستی رہائش اور منصفانہ ٹیکس نظام کے حق میں نعرے لگائے۔
پیرس میں سکیورٹی سخت، مارسے میں بھی احتجاج کی کال
احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے پیرس کے ریلوے اسٹیشنوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مختلف مقامات پر سکیورٹی سخت کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر مارسے میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے، جبکہ مظاہرین سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں 70 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
فرانس میں پُرتشدد مظاہرے، کئی شہروں میں کرفیو نافذ، 2400 افراد گرفتار
احتجاج کے دوران ہزاروں افراد گرفتار
رپورٹس کے مطابق فرانس میں احتجاجی تحریک کے دوران 17 اکتوبر سے 16 نومبر تک پولیس نے مجموعی طور پر 7 ہزار 184 افراد کو حراست میں لیا۔
ان میں سے 3 ہزار 53 افراد کے خلاف مقدمات کی کارروائی شروع کی گئی۔
مہنگائی، اجرتوں میں اضافے، رہائش کے اخراجات اور ٹیکس نظام سے متعلق مطالبات کے باعث فرانس میں احتجاجی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔
ماخذ: غیر ملکی میڈیا رپورٹس
