سرگودھا کے نواحی علاقے میں گھر میں داخل ہوکر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ چار ملزمان کے خلاف درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چک 97 شمالی میں پیش آیا، جہاں چار مسلح افراد مبینہ طور پر ایک گھر میں داخل ہوئے۔ واقعے کے وقت خاتون کا شوہر بچوں سمیت ڈیرے پر موجود تھا۔
تین ملزمان نے مبینہ زیادتی کی
پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک شخص اسلحہ لے کر پہرہ دیتا رہا، جبکہ دیگر تین ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کی 4 فضائی میزبانوں سے جنسی زیادتی کی کوشش
خاتون کا طبی معائنہ جاری
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ماخذ: جیو نیوز
