وینا ملک بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں پر برہم، بولیں مجھے موٹا کہنا بند کریں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر سوشل میڈیا صارفین اور دیگر افراد کی جانب سے ہونے والی تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ بار بار انہیں موٹا کہہ کر ان کی زندگی مشکل بنا رہے ہیں، حالانکہ انہیں اپنے وزن کا خود بھی احساس ہے۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر وینا ملک کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے جسمانی وزن پر تبصروں اور طنزیہ جملوں پر ناراضی کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

وینا ملک نے وزن پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دیا؟

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں موٹا ہونے کے ساتھ بھینس سے تشبیہ دے رہے ہیں، جس سے انہیں تکلیف پہنچ رہی ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ انہیں موٹے لوگوں کی مشکلات اور احساسات کا پہلے اندازہ نہیں تھا، لیکن جب وہ خود اس صورتحال سے گزریں تو انہیں اس تکلیف کا احساس ہوا۔

ان کے مطابق انسان کی زندگی میں ایسے مراحل آتے ہیں جب وہ دبلا ہوتا ہے اور کبھی اس کا وزن بڑھ جاتا ہے، اس لیے کسی کے جسمانی خدوخال کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کے مسلسل تبصروں نے ان کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور انہیں بار بار اپنے وزن کے حوالے سے باتیں سننا پڑتی ہیں۔

‘مجھے اپنے وزن کا خود بھی احساس ہے’

وینا ملک نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ گھر میں موجود ہوں تو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بہت زیادہ کھانا کھایا ہوگا، جبکہ باہر جانے یا کسی شوٹ پر پہنچنے کی صورت میں بھی ان کے وزن اور چہرے پر تبصرے کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران پوری ٹیم کی جانب سے انہیں یہ سننے کو ملتا ہے کہ وہ موٹی ہوگئی ہیں اور ان کا چہرہ بھی موٹا دکھائی دے رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے اور وہ اس حقیقت سے انکار نہیں کر رہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرنے پر توجہ دیں۔

فضا علی نے وینا ملک کو شو میں مدعو کر کے کھری کھری سنا دیں

وینا ملک کی تنقید کرنے والوں سے اپیل

اداکارہ نے وضاحت کی کہ زندگی میں بعض حالات اور تبدیلیوں کے باعث وزن بڑھ سکتا ہے اور انہوں نے بھی کچھ زیادہ کھا لیا ہے، تاہم اس بنیاد پر مسلسل تنقید کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں سے اپیل کی کہ انہیں موٹا کہنا بند کیا جائے، کیونکہ وہ خود بھی اپنا وزن کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

وینا ملک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے جسمانی وزن کے حوالے سے دوسروں کے تبصروں سے پہنچنے والی تکلیف کا اظہار کیا ہے۔

ماخذ: جیو نیوز کی رپورٹ؛ ویڈیو: وینا ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں