ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے امریکی عوام کے سامنے کئی سوال رکھ دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے امریکی عوام کے سامنے کئی سوال رکھ دیے۔

latest urdu news

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب حسین محبی تہران میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا امریکا کو اپنا دفاع کرنا ہےتودنیا بھر میں 800 فوجی اڈےکس لیے ہیں،اتنے بڑے فوجی بجٹ کاکیا جواز ہے،جہاں بھی قتل و غارت ہوتی ہے اس کے تانے بانے امریکا سے جا ملتے ہیں،امریکی عوام کو اس بارے میں سوچنا چاہیےکہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے کہالوگ جانتے ہیں کہ امریکی فوج جرائم میں ملوث ہے،امریکی صدر بہت سے ممالک کا سفر کرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا،امریکا میں 3 کروڑ 90 لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے کیوں زندگی گزار رہے ہیں،امریکا خوشحال ہے تو لاکھوں لوگ بےگھر کیوں ہیں،امریکا میں آج بھی صحتِ عامہ کا کوئی جامع نظام موجود نہیں

مزیدکہا امریکی حکمران اپنے ہی عوام سےبہت سےجھوٹ بولتےہیں،جب ہم مرگ برامریکاکانعرہ لگاتےہیں تو یہ امریکی پالیسیوں پر تنقید ہےامریکی عوام کی ہلاکت نہیں، اس لیے ہم نے امریکی عوام سے حقیقت پسندانہ انداز میں بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی: پاسداران انقلاب کی امریکی جنگی جہازوں کو وارننگ، ویڈیو جاری

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کےموقع پر ایرانی وفدکوذرائع ابلاغ کے مناسب وسائل میسر نہیں تھےاس لیے اپنا پیغام امریکی عوام تک واضح انداز میں نہ پہنچا سکے،ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے یہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter