پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث، کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے، وزیراطلاعات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عطاتارڑ نے کہا کہ اے این پی،جے یو آئی، مسلم لیگ (ن) کی قیادت دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دےچکی ہے، صرف پی ٹی آئی کو دہشت گرد کچھ نہیں کہتے، ایسا کیوں ہے؟ یہ دہشتگردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ دہشتگردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں، پی ٹی آئی نےدہشتگردی کی پشت پناہی کی ہے۔ ان کی نیت بھی خراب ہےطبیعت بھی خراب ہے، خیبرپختونخوامیں نااہل اورنالائق حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کیوں چل رہی ہیں؟ کے پی میں موٹر سائیکل پر بھی نمبر پلیٹ موجود نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کے پی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جان بوجھ کرقانونی دائرےمیں نہیں لارہی، یہی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں لاشیں گررہی ہیں لیکن ان کوپرواہ نہیں، خیبرپختونخواحکومت نے پولیس کونہتاکرکے شہیدہونے کیلئے چھوڑدیا، کےپی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگاوہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ، یہ دہشتگردوں کے آلہ کار ہیں، دہشتگردوں کی مذمت نہ کرنا بزدلی ہے۔

آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیس سپریم کورٹ سے منتقل کرنے کا حکم دے دیا

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اب پولیس سےاختیارات بھی واپس لےرہی ہے، بلٹ بروف گاڑیاں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرکے واپس کی جاتی ہیں، خیبرپختونخوامیں800ارب کہاں لگے؟حساب دےدیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردی ختم ہوگئی کیونکہ وسائل فراہم کیے، فورسزنہتےہوکر دہشتگردی کامقابلہ نہیں کرسکتیں، بتائیں سی ٹی ڈی پورے خیبرپختونخوامیں کیوں نہیں ہے؟ کےپی حکومت کی نالائقیوں کی وجہ سےپاکستان دہشتگردی میں جل رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیوں افغانستان کانام کھل کرنہیں لیتے؟ وزیراعلیٰ کے پی کا افغانستان سے متعلق رویہ نرم کیوں ہے؟ افغانستان سپر پراکسی کےطورپرکام کرتاہے، دہشتگردی کے واقعات میں70فیصد افغان شامل ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرناہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter