کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگالیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی اور جوائنٹ ٹیم نے کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ لگالیا۔

latest urdu news

تفتیشی حکام کےمطابق دو دہشت گرد تنظیموں نے مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جبکہ دہشت گردوں نے حملے سے قبل کوہاٹ میں کچھ روز قیام بھی کیا۔

دہشت گردوں نے کوہاٹ میں جس مکان میں قیام کیا، وہاں چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران کچھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور اہم شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔

کوہاٹ دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

حکام نے خودکش حملہ آور کی گاڑی کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ سال بھی کوہاٹ پولیس لائنز پرحملے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم حملے سے قبل ہی دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے عزائم کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter