ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں شہریوں کو تیار پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کے لیے پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی یہ سہولت 2 ماہ تک جاری رہے گی، جس کے تحت شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے تیار پاسپورٹس جلد از جلد وصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو شہری معمول کے دفتری اوقات میں پاسپورٹ وصول کرنے کے لیے نہیں آسکتے، وہ ہفتہ وار سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان میں روایتی پاسپورٹ کا خاتمہ؛ اب صرف “ای پاسپورٹ” جاری کرنے کا بڑا فیصلہ

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کردیئے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter