5
ایران نے مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی۔
ایرانی پارلیمان کےاسپیکرباقرقالیباف نےسوشل میڈیا پر اپنےبیان میں کہا چین مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور دےرہا ہے،ایران طویل عرصے سےاس خیال کی حمایت کرتا آیا ہے،خطے کےممالک کو اپنے مستقبل کی باگ ڈور خود سنبھالنی ہوگی۔
باقر قالیباف نے مزید کہا حقیقی اور پائیدار استحکام صرف علاقائی سیکیورٹی کے نظام سے ممکن ہے،یہ نظام خطے کے ممالک کا اپنا تشکیل کردہ ہونا چاہیے،ایران ایسے کسی بھی نئے سیٹ اپ کیلئے تیار ہے۔
امریکا کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے، 4 شہید
خیال رہے کہ چینی صدر نے مصر کے دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز پیش کی تھی۔
