امریکا میں 36 لاکھ برس قدیم میگالوڈون شارک کا دانت دریافت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں ایک کم عمر لڑکے نے ساحلِ سمندر پر اپنے والد کے ساتھ چہل قدمی کے دوران 36 لاکھ سال قدیم میگالوڈون شارک کا دانت دریافت کرلیا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق 42 سالہ مائیکل باؤورز اپنے 11 سالہ بیٹے بو کے ہمراہ امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر سی آئل سٹی گئے ہوئے تھے، جہاں جیٹی کے ساتھ چہل قدمی کے دوران انہیں یہ حیران کن دریافت ہوئی۔

مائیکل کے مطابق وہ عموماً پانی میں عجیب و غریب چیزیں تلاش کرلیتے ہیں لیکن انہیں کبھی توقع نہیں تھی کہ اس طرح کوئی قدیم فوسل ہاتھ لگ جائے گا۔

باپ بیٹا جیٹی کے ساتھ چل رہے تھے کہ ایک تنگ سے سوراخ میں انہیں یہ دانت نظر آیا۔ مائیکل کا ہاتھ اس سوراخ کے اندر نہیں پہنچ پا رہا تھا۔ تاہم، بو نے آسانی سے ہاتھ اندر ڈال کر دانت نکال لیا۔

امریکا میں نومولود بچوں کی مبینہ تبدیلی، 38 سال بعد دو خاندانوں نے اسپتال پر مقدمہ دائر کر دیا

دونوں نے اپنی دریافت کو کیپ مے وہیل واچ اینڈ ریسرچ سینٹر پہنچایا، جہاں ماہرین نے معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ یہ میگالوڈون شارک کا فوسل شدہ دانت ہے۔

میگالوڈون ایک دیوہیکل شارک تھی جو لاکھوں برس قبل سمندروں میں راج کرتی تھی اور اسے سمندری تاریخ کے خطرناک ترین شکاریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter