اداکار سہیل سمیر نے غیر اخلاقی وائرل کلپ پر صارفین سے معذرت کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار سہیل سمیر نے صارفین سے معذرت کرلی۔

latest urdu news

اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا وہ ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں وائرل کلپ کی وجہ سےدکھ،تکلیف یا مایوسی ہوئی،یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانا ہے اور اُس وقت شاید انہیں اندازہ نہیں تھاکہ ماضی کی کوئی حرکت مستقبل میں اس طرح سامنے آسکتی ہے۔

انہوں نےکہا آج جب کلپ دوبارہ وائرل ہوا تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے گھر میں بھی ماں،بہنیں اور بیٹیاں ہیں،اگر ان کی اپنی فیملی کے کسی فرد کے بارے میں ایسا مواد سامنے آئے تو انہیں کیسا محسوس ہوگا۔

وہ تمام کام چھوڑ دئیے ہیں جو دینی عقائد اور اللہ کی مرضی کے خلاف تھے، اداکارہ لیلی

انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اُس وقت ایسا مواد نہیں کرنا چاہیے تھا، چاہے حالات کیسے بھی تھے، اور وہ اس پر دل سے شرمندہ اور افسردہ ہیں،عزت بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں لیکن اسے ختم ہونے میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter