فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بالخصوص علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطوں اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور شام کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بھی پیش کیا۔

شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter