فیصل آباد میں سیوریج لائن میں زہریلی گیس بھر گئی، صفائی کے دوران 4 مزدور جان سے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران نئی سیوریج لائن کی صفائی کرتے ہوئے چار مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزدور زیرِ زمین لائن میں کام کے دوران زہریلی گیس کے اثر میں آ گئے تھے۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور تقریباً 18 فٹ گہری سیوریج لائن کے اندر صفائی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ لائن میں موجود مضر گیس نے چند ہی لمحوں میں مزدوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت رفعت اللہ، کفائت اللہ، حسن اور دلاور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور طویل کوششوں کے بعد لاشوں کو سیوریج لائن سے نکال کر علاج و قانونی کارروائی کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیہ میں افسوسناک واقعہ: چار سالہ بچہ کھلے سیوریج گڑھے میں گر کر جاں بحق

واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق مزدوروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تحقیقات شفاف انداز میں مکمل کی جائیں گی اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter