پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتیں مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد دونوں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول پر 130 روپے ٹیکس، عوام پر مزید بوجھ ناقابل قبول ہے: حافظ نعیم الرحمان

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کی بڑی کمی کی تھی، تاہم تازہ اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter