میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں میر رضا علی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں پولیس نے مقدمے میں ترمیم کے بعد ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی،جس کو عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے۔

latest urdu news

پولیس رپورٹ کے مطابق 8 اگست کی میڈیکل رپورٹ میں میر رضا کو قتل کیے جانے کے امکانات ظاہر ہوئے ہیں، جس کے بعد مقدمے میں قتل اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں، مجسٹریٹ کی نگرانی میں میر رضا کی قبر کشائی بھی کی گئی، قبرکشائی اور ابتدائی معائنے کے بعد مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 جولائی کی رات میر رضا اپنی دکان واف لکس سے گھر آیا تھا اور والدہ کو بتایا کہ وہ پی ای سی ایچ ایس میں واقع دوسرے گھر سے ہوکر آتا ہے، پولیس کے مطابق میر رضا رات چار بجے دوسرے گھر گیا، کافی دیر بعد اہلخانہ نے رابطے کی کوشش کی تو اس کا موبائل فون بند ملا۔

میر رضا قتل کیس: نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد کا جائزہ

پولیس رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر اہلخانہ کی جانب سے میر رضا کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، بعد ازاں مقدمے کی تفتیش کے لیے نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی،جس کی تحقیقات کے دوران شواہد کی روشنی میں مقدمے میں قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter