امریکا نے یمن میں فضائی حملوں کے دوران 153 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال یمن میں امریکی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 153 شہری ہلاک جبکہ 243 زخمی ہوئے۔

latest urdu news

امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں متعدد امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران شہری آبادی بھی متاثر ہوئی، جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں اپریل 2025 میں ہونے والی تین مختلف کارروائیوں میں ہوئیں۔

دستاویزات کے مطابق 6 اپریل 2025 کو دارالحکومت صنعا میں کیے گئے امریکی فضائی حملے میں 5 شہری ہلاک ہوئے۔

اسی طرح 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی کارروائی میں 80 شہری مارے گئے، جو مذکورہ کارروائیوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان والا واقعہ تھا۔

پینٹاگون کی دستاویزات کے مطابق 28 اپریل کو صعدہ کے قریب کیے گئے ایک اور امریکی حملے میں 47 شہری ہلاک ہوئے۔

امریکی اخبار کے مطابق یمن میں امریکی فوجی آپریشنز سے متعلق مزید 15 کارروائیاں بھی زیرِ غور ہیں، تاہم ان کے بارے میں حتمی فیصلے یا مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حوثیوں کا یمنی فوج پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

یمن میں امریکی کارروائیوں کا پس منظر حوثی گروپ کی جانب سے بحیرۂ احمر اور دیگر اہم سمندری راستوں میں تجارتی جہازوں پر حملے ہیں۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ فوجی کارروائیوں کا مقصد بحری جہازوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانا اور حوثی حملوں کو روکنا ہے۔

تاہم شہری ہلاکتوں کے سامنے آنے والے اعداد و شمار نے امریکی فوجی کارروائیوں اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق سوالات کو مزید اہم بنا دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter