اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، جہلم اور گردونواح میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد صورتحال بہتر
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
