جاپان میں کروڑوں روپے کے جعلی آرڈرز دینے والی خاتون گرفتار، کمپنی کو بھاری نقصان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان میں پولیس نے ایک 32 سالہ خاتون کو معروف آن لائن اسٹور پر ہزاروں جعلی آرڈرز دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا، جن کی مجموعی مالیت 75 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

latest urdu news

جاپانی میڈیا کے مطابق مایو یوشیڈا نے مبینہ طور پر جعلی ناموں اور تقریباً 230 فرضی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے جاپانی اینیمے کمپنی Shueisha کے آن لائن اسٹور سے 2 ہزار سے زائد آرڈرز کیے۔

رپورٹس کے مطابق ان آرڈرز میں ’ناروٹو‘ اور ’ون پیس‘ سے متعلق کھلونے اور دیگر مصنوعات شامل تھیں، جن کی مجموعی مالیت 4.3 ارب ین تھی، جو تقریباً 27 لاکھ امریکی ڈالر یا 75 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون ہر آرڈر میں کیش آن ڈیلیوری کا آپشن منتخب کرتی تھی، تاہم سامان پہنچنے کے بعد اسے وصول کرنے اور ادائیگی کرنے سے انکار کر دیتی تھی۔ بعض مواقع پر وہ سامان روانہ کیے جانے سے پہلے ہی آرڈر منسوخ کر دیتی تھی۔

جاپان میں آبادی کی شرح میں مسلسل کمی، تعداد 12 کروڑ 30 لاکھ سے بھی نیچے آگئی

تحقیقات کے مطابق جعلی آرڈرز کے اس عمل سے کمپنی کو مصنوعات کی قیمت سے زیادہ تر ڈیلیوری اور کورئیر اخراجات کی مد میں نقصان اٹھانا پڑا، جو 47 ہزار 500 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ خاتون کے خلاف جعلی آرڈرز اور کمپنی کو مالی نقصان پہنچانے کے الزامات کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter