نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی سے ایک روز قبل میڈیکل بورڈ میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پانچ رکنی بورڈ کو ختم کرکے سابقہ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ دوبارہ بحال کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سمعیہ سید میڈیکل بورڈ کی کنوینر ہوں گی، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد پیتھالوجسٹ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فرح وسیم کو فارنزک ایکسپرٹ جبکہ سی پی ایل سی افسر عامر حسن خان کو فارنزک آئیڈینٹیفکیشن ایکسپرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر دانیال مرزا بھی بورڈ کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
میر رضا کیس: کراچی کے تفتیشی اور میڈیکو لیگل نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے
حکام کے مطابق میر رضا کی قبر کشائی کل صبح 11 بجے کی جائے گی، جس کے بعد میڈیکل بورڈ قانونی ضابطے کے تحت پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کرے گا۔
قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مقصد کیس سے متعلق طبی شواہد اور حقائق کا مزید جائزہ لینا ہے۔
