حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم سے اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں: محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی اور حکومت کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

latest urdu news

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تمام وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں تاکہ عوام کے سامنے واضح ہو سکے کہ کون سی وزارت کس حد تک اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کابینہ اجلاسوں میں شرکت کی شرح تقریباً 70 فیصد رہی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ سال نظام میں متعدد خامیاں موجود تھیں، تاہم ان کا مقصد حکومت پر تنقید نہیں بلکہ اصلاحات کی ضرورت کی نشاندہی کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روزانہ 14 سے 16 گھنٹے کام کرتے ہیں اور اگر انہیں مزید مؤثر نظام اور مکمل معاونت حاصل ہو تو نتائج مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایف بی آر کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا، سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں اور مختلف شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات بھی کیے گئے۔

محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف

محسن نقوی نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کے اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر دونوں کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، تاہم ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کے بقول حکومت مستحکم ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام بدستور جاری رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter