ای سی سی کی منظوری: پی ٹی وی کو ہر سہ ماہی 3 ارب 25 کروڑ روپے جاری ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے مالی سال 2026-27 میں ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (TSG) کی منظوری دیتے ہوئے ہر سہ ماہی 3 ارب 25 کروڑ روپے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

latest urdu news

وزارتِ خزانہ کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیا، جس کے بعد پی ٹی وی کے آپریشنل اور ضروری اخراجات پورے کرنے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے وزارتِ اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ دو ماہ کے اندر پی ٹی وی کی مالی خود کفالت سے متعلق ایک جامع منصوبہ تیار کر کے دوبارہ ای سی سی کے سامنے پیش کیا جائے۔

اجلاس میں وزارتِ مواصلات کی جانب سے پیش کی گئی سمری بھی منظور کی گئی، جس کے تحت سیالکوٹ (سمبڑیال) تا کھاریاں موٹروے (ایم-12) منصوبے کے لیے 27 ارب 62 کروڑ روپے مالیت کی سوورن گارنٹیز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

وائرل ویڈیو کے بعد اظہر میمن کو پی ٹی وی میں ملازمت کی پیشکش

ای سی سی نے اس منصوبے کے لیے پہلے سے منظور شدہ 6 ارب 94 کروڑ 40 لاکھ روپے کے آپریشنل وی جی ایف (VGF) کو رول اوور کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ان ضمانتوں سے رعایت یافتہ کمپنی کو منظور شدہ نئے مالیاتی ڈھانچے کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) منصوبے کی مالی تکمیل میں سہولت حاصل ہوگی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter