ایک روز کی کمی کے بعد پیٹرول دوبارہ مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں بھی مزید اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک روز قبل معمولی کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

latest urdu news

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ قیمتیں 29 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت نے خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا نظام نافذ کر رکھا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت اوگرا حکومتی منظوری کے بغیر مقررہ فارمولے کے مطابق قیمتوں کا اعلان کرتا ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو سابقہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

باب المندب کی صورتحال بہتر، پیٹرولیم قیمتوں میں جلد ریلیف کی امید: وزیر پٹرولیم

یاد رہے کہ 28 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی تھی، تاہم اسی روز ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter