شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے رام چرن کی کامیاب سرجری، صحت یابی کا عمل شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رام چرن فلم "پیڈی” (Peddi) کی شوٹنگ کے دوران کلائی پر لگنے والی چوٹ کے بعد کامیاب سرجری سے گزر گئے ہیں۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام چرن کو شوٹنگ کے دوران کلائی میں چوٹ آئی تھی، تاہم انہوں نے علاج کے لیے فلمی مصروفیات ترک کرنے کے بجائے پہلے فلم کی شوٹنگ مکمل کی اور بعد ازاں اس کی تشہیری سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ فلم کی ریلیز کے بعد انہوں نے آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا۔

اداکار کی سرجری تامل ناڈو کے شہر کوئمبٹور کے معروف گنگا اسپتال میں کی گئی، جو ہڈیوں اور جوڑوں کے علاج کے لیے شہرت رکھتا ہے۔

سرجری کے دوران رام چرن کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ ان کے والد اور معروف اداکار چرنجیوی، والدہ سوریکھا اور اہلیہ اپاسنا کونڈیلا نے علاج کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی۔

صحت سے متعلق افواہوں پر سلمان خان کا دلچسپ ردعمل، نئی تصاویر شیئر کردیں

رام چرن کی ٹیم کے مطابق آپریشن کامیاب رہا ہے اور اداکار کی حالت تسلی بخش ہے۔ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کی بحالی کا عمل جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ اپنی آئندہ فلمی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NandGowli Kamlesh (@artistrybuzz_)

تاہم اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے وقت سے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter