کیپٹن محمد سرور شہید کے 78ویں یومِ شہادت پر قوم کا خراجِ عقیدت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے عظیم سپاہی کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت نے ان کی بے مثال قربانی، جرات اور وطن سے وفاداری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغامات میں کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے وطن کے دفاع کے لیے ایسی قربانی دی جو ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جولائی 1948ء کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے علاقے تل پترا میں کیپٹن محمد سرور نے دشمن کے خلاف اگلے مورچوں سے اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر عطا کیا گیا۔

کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کا 77واں یومِ شہادت، قوم کا خراجِ عقیدت

بیان میں کہا گیا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی جرات، استقامت اور وطن سے بے لوث محبت پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہے گی، جبکہ ان کی عظیم قربانی قومی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter