اسلام آباد: حکومت نے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی سے کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی سے
اس طرح صرف دو روز کے دوران پیٹرول کی قیمت مجموعی طور پر 11 روپے 32 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 14 روپے 98 پیسے فی لیٹر بڑھ چکی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
