بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے دروازے کھولنے سے دریائے چناب میں طغیانی، کئی مقامات پر سیلاب کا خطرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں واقع سلال ڈیم کے تمام آہنی دروازے کھولنے کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

latest urdu news

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق پانی کے اضافی اخراج کے بعد ہیڈ خانکی، قادر آباد اور لہڑی ہیڈ گوگی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ، بلوکی اور نالہ بسنتر (نارووال) میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ادارے کے مطابق تربیلا، چشمہ، منگلا، نوشہرہ، چینوٹ برج اور نالہ ڈیک پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1519.11 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں 1183.90 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ، خانکی، قادر آباد، منگلا، لہڑی اور بلوکی پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سلال ڈیم کے گیٹس کھولنے کا فیصلہ، دریائے چناب میں پانی بڑھنے کا امکان

تاہم، یہ واضح رہے کہ بھارت نے پانی چھوڑنے کی سرکاری وجہ یا اس اقدام سے متعلق باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا، جبکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق بھی سامنے نہیں آئی ہے۔ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter