بشریٰ بی بی کی بہن کے جیل سے متعلق سنگین دعوے، پی ٹی آئی قیادت پر بھی تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں بشریٰ بی بی کو انتہائی نامناسب حالات کا سامنا ہے، جہاں انہیں دو مرتبہ کرنٹ لگا جبکہ نماز کی ادائیگی کے دوران ان پر چوہے بھی گرے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے انہیں بتایا کہ بارش کے دوران سیل کے سوئچ بورڈ میں کرنٹ آ جاتا ہے، جس کے باعث انہیں دو بار جھٹکا لگ چکا ہے۔ ان کے بقول حفاظتی طور پر انہیں لکڑی کا چمچ دیا گیا تاکہ اسی کے ذریعے بجلی کے بٹن بند کیے جائیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے سیل میں گٹر کا ڈھکن کھلا رہتا ہے، جہاں سے چوہے نکلتے ہیں، اور ایک موقع پر نماز پڑھتے ہوئے ان پر چوہے گر گئے۔ مریم وٹو کے مطابق سیل میں نہ ایئرکنڈیشنر ہے اور نہ ہی مناسب کھڑکیاں موجود ہیں۔

مریم وٹو نے عمران خان کی صحت سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ ان کی بینائی شدید متاثر ہو چکی تھی، جبکہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پردہ پھٹنے کے باوجود کئی روز تک مناسب طبی توجہ نہیں دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی خصوصی ملاقات، دیگر ملاقاتوں کی اجازت نہ مل سکی

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بشریٰ بی بی کی جیل میں مبینہ صورتحال کا نوٹس لیں، جبکہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف مستقبل کے لائحہ عمل کے اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیے جانے چاہییں۔

واضح رہے کہ مریم وٹو کے یہ تمام بیانات اور الزامات ان کے ذاتی دعووں پر مبنی ہیں، جن کی متعلقہ حکام یا جیل انتظامیہ کی جانب سے اس وقت تک باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter