نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان سے باضابطہ طور پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

latest urdu news

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان کا پارٹی کی پالیسی یا مؤقف سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انہیں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا، تاہم ان کی ذاتی رائے ہے کہ کسی بھی آئینی ادارے کا بائیکاٹ مناسب نہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پارٹی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہے، جس کے تحت وہ اور سینیٹر علی ظفر ہائیکورٹ ججز کی تعیناتی سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ادھر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے متنازع بیان کے معاملے پر طلب کیے جانے کے باوجود نورین نیازی پیش نہ ہوئیں۔ البتہ ان کے وکیل فیصل ملک ایجنسی کے دفتر پہنچے اور نورین نیازی کی جانب سے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

نورین نیازی کا بیان ناقابل قبول، پی ٹی آئی قیادت ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے: بلال اظہر کیانی

نورین نیازی کے بیان پر مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے اس کی قانونی کارروائی آگے بڑھا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter