گجرات: کھاریاں کے قریب ٹریلر سے ٹکر، شہہ زور ڈرائیور جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ٹی روڈ پر الغنی پٹرولیم، ہائی وے کھاریاں کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ہنڈائی شہہ زور گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

latest urdu news

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہنڈائی شہہ زور لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سامنے چلنے والے 22 ویلر ٹریلر کے عقب سے جا ٹکرائی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا اور ڈرائیور فرنٹ کیبن میں پھنس گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، تاہم ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔

گجرات: ڈمپر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قدیر احمد ولد محمد ریاض کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 32 سال تھی اور وہ کوٹ شمس، ضلع چکوال کے رہائشی تھے۔

ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کھاریاں منتقل کر دیا، جبکہ متعلقہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter