چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو 3 ماہ قید کی سزا برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں بالی ووڈ اداکار و کامیڈین راجپال یادیو کی **تین ماہ قید** کی سزا برقرار رکھتے ہوئے انہیں مختلف مقدمات میں شکایت کنندہ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

latest urdu news

عدالت کے مطابق ساتوں مقدمات میں تین، تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، تاہم تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی۔ راجپال یادیو کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت بھی دی گئی ہے۔

عدالت نے راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ رادھا یادیو کو مختلف مدات میں شکایت کنندہ کو کروڑوں روپے ہرجانہ اور دیگر واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پہلے سے ادا کیے گئے **2.25 کروڑ روپے** مجموعی رقم میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

عدالت نے مقدمے کے دوران راجپال یادیو کے طرزِ عمل کے باعث انہیں پروبیشن کا فائدہ دینے سے انکار کر دیا اور خبردار کیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید **چھ ماہ قید** کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت

واضح رہے کہ راجپال یادیو نے 2010 میں اپنی فلم **”اتا پتہ لاپتہ”** کی مالی معاونت کے لیے قرض حاصل کیا تھا، تاہم فلم کی ناکامی کے بعد ادائیگی کا تنازع کئی برس تک جاری رہا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter