ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کویت میں کیمپ عریفجان اور علی السالم جبکہ بحرین میں جفیر اور شیخ عیسیٰ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے مزید حملے کیے تو خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی اڈے بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔
اٹلی کا ایران پر حملوں کے لیے امریکی اڈے استعمال کرنے سے انکار
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں مشہد جانے والے دو پل بھی متاثر ہوئے، جبکہ بندر عباس، بوشہر، چابہار، کنارک، ایرانشہر اور اہواز سمیت مختلف علاقوں پر حملے کیے گئے۔ ایرانی فوج کے مطابق حالیہ حملوں میں متعدد افراد اور سکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
