ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ احترام سے بات نہیں کی گئی تو تہران بھی اسی انداز میں جواب دینے پر مجبور ہوگا۔
اپنے بیان میں محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے تقریباً 9 کروڑ 10 لاکھ ایرانی عوام کو دھمکیاں دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک قدیم تہذیب، تاریخ اور مضبوط قومی شناخت رکھنے والا ملک ہے۔
ایرانی عہدیدار نے امریکی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ ایک ایسی قوم کے رہنما ہیں جس کی کوئی جڑیں نہیں، جبکہ ایرانی قوم اپنی تاریخ، تہذیب اور شناخت پر فخر کرتی ہے۔”
سعودی میڈیا کا دعویٰ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں متوقع
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایران کے خلاف دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکی، بلکہ اس کا انجام امریکہ کے لیے ناکامی کی صورت میں سامنے آیا۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں بھی اشتعال انگیز بیانات کے بجائے باہمی احترام اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔
