دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے وجود سے جڑا معاملہ ہے، آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کی بقا اور قومی سلامتی کا بنیادی معاملہ ہے، جبکہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہے۔

latest urdu news

سندھ طاس معاہدے سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور اس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق سندھ، جہلم اور چناب کے دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا حق عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور اس حق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آبی وسائل کو محض تکنیکی یا انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا قومی سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حکومت کا 2027ء تک اسلامی مالیاتی نظام نافذ کرنے کا روڈ میپ تیار، سود سے پاک معیشت کی جانب اہم پیش رفت

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا، لیکن بھارت نے اپنے وعدوں کی مکمل پاسداری نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے عوام کے بنیادی حقوق، خصوصاً پانی کے حق، پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter