گجرات: ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کامران ممتاز نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں قائم ڈویژنل کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی نگرانی، سیکیورٹی پلان، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات اور مختلف سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
محرم الحرام: گجرات میں سبیل پوائنٹس کی چیکنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی حفظانِ صحت یقینی بنانے کی ہدایات
اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، حساس مقامات کی مؤثر نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔
