محرم الحرام: گجرات میں سبیل پوائنٹس کی چیکنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی حفظانِ صحت یقینی بنانے کی ہدایات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو فراہم کی جانے والی خوراک اور مشروبات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف سبیل پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حفظانِ صحت کے انتظامات اور فوڈ سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جلالپور جٹاں روڈ، جیل روڈ، بندھن میرج ہال، رحمان شہید روڈ، سروس انڈسٹریز کے قریب، مدینہ سیداں اور نوابزادہ چوک سمیت مختلف مقامات پر قائم سبیلوں کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب اشیائے خورونوش کی جانچ پڑتال کی۔

معائنے کے دوران افسران نے سبیل منتظمین کو ہدایت کی کہ مشروبات کی تیاری اور تقسیم میں صاف پانی اور معیاری برف کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی، خوراک کی محفوظ ہینڈلنگ اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔

محرم الحرام: ڈپٹی کمشنر گجرات کا جلالپور جٹاں میں کیٹیگری اے جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق محرم الحرام کے دوران عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عزاداروں کی صحت کا ہر ممکن تحفظ کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter