معروف پنجابی گلوکار طارق طافو انتقال کر گئے، موسیقی کی دنیا میں سوگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف پنجابی گلوکار Tariq Tafu 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد موسیقی کی دنیا اور ان کے مداحوں میں گہرے دکھ اور سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔

latest urdu news

اہل خانہ کے مطابق طارق طافو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دل کا دورہ پڑنے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔

مرحوم استاد طافو کے صاحبزادے تھے اور انہوں نے اپنی منفرد آواز اور انداز کی بدولت پنجابی موسیقی میں خاص پہچان حاصل کی۔ ان کا مشہور گیت “لاہور لاہور اے” انہیں عوامی سطح پر بے پناہ مقبولیت دلانے کا سبب بنا۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی فنکار برادری، مداحوں اور موسیقی سے وابستہ حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسے پنجابی موسیقی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

Tariq Tafu اپنے پیچھے بیوہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں پر مشتمل سوگوار خاندان چھوڑ گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter