پیٹرولیم لیوی میں بڑی ردوبدل، پیٹرول پر بوجھ کم جبکہ ڈیزل پر اضافہ کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد لیوی میں نمایاں کمی کر دی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام رواں مالی سال کے محصولات کے اہداف حاصل ہونے کے بعد کیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 106 روپے 74 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس سے فی لیٹر تقریباً 40 روپے 49 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر عائد لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی شرح کے مطابق ڈیزل پر لیوی 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس سے فی لیٹر 19 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نئی ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر اوسط لیوی کی شرح 80 روپے فی لیٹر سے کم سطح پر آ گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

پٹرول مزید سستا کیا جائے، قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ: حافظ نعیم الرحمان

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال کے دوران لیوی کی وصولیوں کا مقررہ ہدف حاصل ہونے کے بعد حکومت نے شرحوں میں نظرثانی کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ اعلان کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے، جس سے صارفین کو نمایاں ریلیف ملا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter