پٹرول مزید سستا کیا جائے، قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ: حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: امیر Jamaat-e-Islami Hafiz Naeem ur Rehman نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوامی دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمت کو مزید کم کرکے 225 روپے فی لیٹر تک لایا جائے۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی مطالبات اور مسلسل دباؤ کی کامیابی ہے، تاہم موجودہ قیمتیں اب بھی عوام اور صنعتوں کے لیے زیادہ ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پٹرولیم لیوی ختم یا کم کی جانی چاہیے اور ایندھن کی قیمتوں کو کم از کم تین سال کے لیے مستحکم رکھا جائے تاکہ کاروباری برادری اور صنعتی شعبے کو طویل مدتی منصوبہ بندی میں سہولت مل سکے اور سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے پیداواری لاگت کم ہوگی، جس کے نتیجے میں پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں گی۔ ان کے مطابق توانائی کے اخراجات کم ہونے سے برآمدات اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

پٹرول سبسڈی محدود کرنے کا فیصلہ، ہر موٹر سائیکل مالک اہل نہیں ہوگا

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر زور دیا کہ صرف ایندھن ہی نہیں بلکہ دیگر ضروری اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter