فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے جنوبی کوریا کو اکھاڑ پچھاڑا، ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں میزبان میکسیکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی میکسیکو جاری عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے (راؤنڈ آف 32) میں کوالیفائی کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جس نے فٹ بال کے دیوانوں کو جشن منانے کا بڑا موقع فراہم کر دیا ہے۔

latest urdu news

میکسیکو کے خوبصورت شہر گواڈالاجارہ میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور دفاعی حکمتِ عملی عروج پر رہی۔ تاہم، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ہوم کراؤڈ کے جوش و خروش نے رنگ دکھایا اور کھیل کے 50 ویں منٹ میں میکسیکو کے اسٹار کھلاڑی ‘لوئس رومو’ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

ایک گول کے خسارے میں آنے کے بعد جنوبی کوریا کے فارورڈز نے میچ میں واپسی کے لیے میکسیکو کے گول پوسٹ پر کئی خطرناک حملے کیے، لیکن میزبان ٹیم کے مضبوط دفاع اور گول کیپر کی چستی کے باعث کورین کھلاڑی گیند کو گول میں پہنچانے میں بری طرح ناکام رہے۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میکسیکو نے اپنی یہ برتری برقرار رکھی اور میچ اپنے نام کر لیا۔

اس شاندار کامیابی کے بعد گروپ ‘اے’ (Group A) میں میزبان میکسیکو نے مسلسل دو میچ جیت کر 6 مکمل پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اور وہ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ راؤنڈ آف 32 میں جگہ پکی کرنے کے بعد اب میکسیکو کی ٹیم ورلڈ کپ کی ٹرافی کی جانب مضبوط قدم بڑھا رہی ہے، جبکہ جنوبی کوریا کے لیے آگے کا سفر اب انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter