موٹر وے پر افسوسناک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہو گئے۔

latest urdu news

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابق سینیٹر اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ان کی گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی، جس میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ گاڑی میں ممکنہ مکینیکل خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter