وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کو بلا رکاوٹ رسائی کے ذریعے اپنے مسائل براہِ راست پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
کھلی کچہری کے دوران ریونیو، بلدیاتی خدمات، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، تجاوزات، صفائی ستھرائی اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل سے متعلق متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی ہر درخواست کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران سے بریفنگ حاصل کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔
جہلم: اوون سورس ریونیو سے متعلق جائزہ اجلاس، محصولات کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے واضح کیا کہ تمام شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق مقررہ وقت میں کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مؤثر، شفاف اور بروقت ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سن کر فوری حل کی طرف پیش رفت کرنا ہے تاکہ سرکاری اداروں اور شہریوں کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
