پاکستانی اداکارہ اور میزبان Javeria Saud نے اپنے سفرِ حج کے دوران پیش آنے والا ایک منفرد واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلسل تین روز تک اپنے ہاتھ سے عطر جیسی خوشبو محسوس ہوتی رہی۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر Saud Qasmi کے ہمراہ 2022 میں فریضۂ حج ادا کرنے گئی تھیں۔ ان کے مطابق منیٰ میں قیام کے دوران اچانک انہیں اپنے ہاتھ سے خوشبو آنے کا احساس ہوا، حالانکہ انہوں نے کسی قسم کا عطر استعمال نہیں کیا تھا۔
جویریہ نے کہا کہ اس غیر معمولی صورتحال پر وہ حیران اور کچھ پریشان ہو گئیں، جس کے بعد انہوں نے ایک خاتون حاجی سے مشورہ کیا کہ آیا یہ خوشبو حج کے احکامات پر کسی طرح اثر انداز تو نہیں ہو سکتی۔ خاتون نے انہیں ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے بار بار اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئے، لیکن اس کے باوجود خوشبو برقرار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشبو خاص طور پر ان کے دائیں ہاتھ سے محسوس ہوتی رہی اور تقریباً تین دن تک ختم نہیں ہوئی۔
کراچی گندہ نہیں، اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے: جویریہ سعود
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے حج گروپ میں شامل دیگر خواتین بھی اس خوشبو کو محسوس کرتی تھیں اور حیرت کا اظہار کرتی تھیں۔ اگرچہ انہوں نے ابتدا میں اس واقعے کو زیادہ اہمیت نہیں دی، تاہم بعد میں گروپ کے کئی افراد کو اس کے بارے میں معلوم ہو گیا۔
پروگرام میں موجود ایک مذہبی اسکالر نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور برکت سے تعبیر کیا، جبکہ جویریہ سعود نے اسے اپنی زندگی کے یادگار روحانی تجربات میں سے ایک قرار دیا۔
