ضلع گجرات میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت دریاؤں اور نہروں میں نہانے سمیت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو 1122 اور پیرا کی ٹیمیں دریائے چناب، دریائے جہلم، اپر جہلم کینال، ساروکی اور دیگر ندی نالوں کے اطراف مسلسل نگرانی اور گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نہروں، دریاؤں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے سے اجتناب کریں۔ حکام کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔
گجرات: پولیس مقابلے کے بعد 38 مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حفاظتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
