امریکا خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم، چین کو بالادستی کی اجازت نہیں دی جائے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں کسی ایک ملک کی اجارہ داری قبول نہیں کی جا سکتی۔ ان کے مطابق امریکا خطے میں طاقت کے توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

latest urdu news

پیٹ ہیگستھ نے واضح کیا کہ امریکا اب اپنے اتحادی اور خوشحال ممالک کے دفاعی اخراجات کا مکمل بوجھ اٹھانے کا خواہاں نہیں، بلکہ اتحادی ممالک کو بھی اپنی سلامتی کے لیے زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی حکمت عملی ہی عالمی امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین سمیت کوئی بھی ملک خطے پر مکمل بالادستی قائم نہیں کر سکتا، کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں علاقائی توازن متاثر ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ چین کو خطے میں امریکا کے کردار اور مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔

آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت بحال کرنے کا اعلان، ٹرمپ نے ناکہ بندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا اور چین کے تعلقات گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں بہتر سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں۔

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے بقول ایران کے ساتھ طے پانے والا کوئی بھی معاہدہ ایسا ہونا چاہیے جو عالمی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter