کراچی میں بڑی رقم لے جانے والوں کیلئے پولیس سکیورٹی کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں بینکوں سے بڑی رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کے تحفظ کیلئے سندھ پولیس نے خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

یہ اقدام شہر میں حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بینک سے نقد رقم نکالنے والے شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلئے پولیس اسکواڈ کی سہولت دی جائے گی تاکہ لوٹ مار کے واقعات کو روکا جا سکے۔ اس سلسلے میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بینکوں کے باہر بینرز بھی آویزاں کیے ہیں جن میں شہریوں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کراچی سینٹرل جیل میں عدالت پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی، صحافیوں کا داخلہ بند

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اس سکیورٹی سہولت کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے، تاہم اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ پولیس تحفظ لینے سے گریز کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق شہریوں کی جانب سے عدم دلچسپی کو سکیورٹی اداروں پر اعتماد کے مسئلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ حکام کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو محفوظ بنانا اور جرائم کی شرح میں کمی لانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter