8
سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں مہے کلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں محمد علی فرید نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جب ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد علی فرید کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
لاش کو ضروری کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرائے عالمگیر میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور اسلحہ بردار گرفتار
ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
