شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اہم دہشت گرد سرغنہ سمیت 5 ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس میں فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب سرغنہ عمر عرف جان میر عرف طور ثاقب سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا سرغنہ متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا اور سیکیورٹی اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے علاقے میں زیر زمین بنکرز بنا رکھے تھے اور بارودی سرنگوں کا جال بھی بچھا رکھا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گھیر کر ہلاک کر دیا۔

جنوبی وزیرستان: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

حکام کے مطابق اس آپریشن میں نشانہ بننے والا گروہ سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے علاقے میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ کامیاب آپریشن شدت پسند نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جبکہ ملک بھر میں جاری انسداد دہشت گردی مہم مزید شدت سے جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter