6
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی شہریت حاصل ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں گزشتہ روز انگلینڈ کا پاسپورٹ جاری کیا گیا، جس کے بعد وہ اس وقت برطانیہ میں ہی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق محمد عامر جلد پاکستان واپس آئیں گے تاکہ عیدالاضحیٰ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ کاونٹی کرکٹ سیزن میں بطور مقامی کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہو جائیں گے۔
پی ایس ایل 11: محمد عامر اور فہیم اشرف میں گرما گرمی
مزید اطلاعات کے مطابق محمد عامر آئندہ پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر کھیل سکتے ہیں۔ اگر انہیں انڈین پریمیئر لیگ سے کسی معاہدے کی پیشکش ہوتی ہے تو اس حوالے سے وہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
