سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزوں کے اجراء کی تاریخ جاری کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کیلئے عمرہ ویزوں کے دوبارہ اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نئے عمرہ ویزے 31 مئی 2026 سے جاری کیے جائیں گے۔

latest urdu news

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 ذوالحجہ سے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ عمرہ اجازت نامے “نسک” ایپ کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔ یہ سہولت یکم جون 2026 سے دستیاب ہوگی۔

وزارت کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجراء کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری، یعنی 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری ہوگی۔

سعودی عرب کا حج پالیسی میں اہم فیصلہ، 15 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی

حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کے دوران زائرین کی سہولت اور انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام اور آن لائن اجازت ناموں کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter