سعودی عرب کا حج پالیسی میں اہم فیصلہ، 15 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے حج کے لیے نئی عمر کی حد مقرر کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر افراد پر حج کی ادائیگی کے لیے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت کم عمر عازمین کو حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا اور انہیں سفر کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

latest urdu news

Pakistan Airports Authority کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 3 مئی 2026 سے فوری طور پر ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر افراد کے حج ویزے منسوخ تصور کیے جائیں گے، اور ایئرپورٹس پر عملے کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ایسے مسافروں کو حج پروازوں میں سوار نہ ہونے دیا جائے۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ عازمین جن کی عمر 27 مئی تک 15 سال سے کم ہوگی، وہ بھی اس سال حج کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ اس فیصلے سے متاثرہ افراد کو مکمل رقم واپس کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

حج قوانین کی خلاف ورزی: مکہ میں 6 پاکستانی گرفتار، سکیورٹی مزید سخت

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی تمام ممالک پر یکساں لاگو ہوگی اور کسی بھی ایئرلائن کو کم عمر مسافروں کو سعودی عرب لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فیصلے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter