ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلے کیلئے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے اور اگر جلد معاہدہ نہ کیا گیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کیلئے “گھڑی تیزی سے چل رہی ہے” اور اسے فوری طور پر پیش رفت کرنا ہوگی، ورنہ حالات اس کے حق میں نہیں رہیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق وقت انتہائی اہم ہے اور تاخیر ایران کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ٹرمپ کا یہ بیان ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
ایران کی فوجی طاقت کمزور ہو چکی، اب تہران کے ردعمل کا انتظار ہے: ٹرمپ
اپنے ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے جلد امریکا کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو اسے “بہت بُرے حالات” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرے۔
